ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کے روز تہران ميں شہيد تندگويان آئل ريفائنري کے زير اہتمام منعقدہ ايک تقريب سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ايران کے عوام ترقي و کمال کي چوٹيوں کو سر کرنے کے لئے ملک کي تمام تر صلاحيتوں اور توانائيوں سے استفادہ کرنے کا تہيہ کئے ہوئے ہے۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے تيل کي صنعت کے کارکنوں کي کاوشوں کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے تيل کي صنعت کے کارکنوں نے بغير اس کے کہ ملک کي معيشت کسي مشکل سے دوچار ہو سامراجي طاقتوں کے عزائم کو ناکام بناديا۔انہوں نےکہا کہ تيل کي موجودہ قيمت اس وقت حقيقي نہيں بلکہ سياسي ہے۔ صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامراجي طاقتوں نے تيل کو تيل پيداکرنے والے ملکوں کے خلاف ہي ايک سياسي حربے کے طور پر اپنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ تيل سے حاصل ہونےوالي آمدني ايراني عوام کي ملکيت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش اس بات کي ہوني چاہئے کہ تيل کي برآمدات پر انحصار کم سے کم ہو۔اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کارخانوں کے آلات و مشينوں کي ساخت اورسرمايہ کاري کے ميدان ميں بڑي طاقتوں کي اجارہ داري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ايران نے پٹرول کے پروجيکٹ کا افتتاح اور تيل کي مصنوعات کي کيفيت کو بہتر بنانے کے لئے شہيد تندگويان آئل ريفائنري کي جديد کاري کرکے اس ميدان ميں مغرب کي اجارہ داري کا خاتمہ کرديا ہے۔ صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سامراجي اور تسلط پسندي کي سوچ کا دور ختم ہوگيا ہے اور اب قوموں کو اپنے چنگل ميں پھنسائے رکھنے کا زمانہ پلٹ کرنہيں آسکتا، تسلط پسند طاقتوں کو نصيحت کي کہ وہ ايران کے عوام سے اپنا لب و لہجہ درست کرليں اور ايران کے عوام سے ادب و احترام سے بات کريں۔اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے مغرب کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہ ايران ايٹمي ہتھيار بنارہا ہے کہا کہ ايران کے عوام کو ہتھياروں کي ضرورت نہيں ہے بلکہ وہ منطق و تہذيب انسانيت و انصاف پسندي کي بنيادوں پر دنيا کے ديگر ملکوں سے اپنے تعلقات استوار کرتے ہیں....../169
31 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 333654
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ کوئي بھي طاقت سائنس و ٹکنالوجي کے ميدان ميں ايراني قوم کي ترقي و پيشرفت کو روکنے کي توانائي نہيں رکھتي۔